لاہور(اُمت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کےاجلاس سے بائیکاٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ
اعتماد کے ووٹ کو بلڈوز کیا گیا ہے، اسمبلی کی کارروائی 7سے 8 گھنٹے تک محیط کی گئی تھی۔ ہیرا پھیری ، غیر آئینی ہے، غیر قانونی کام کیا گیا ہے، گورنر کا حکم معطل ہے تو یہ کیسی دھوکہ دہی ہے۔
ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں۔حکومت کے پاس صرف 80 سے 81ارکان ہیں یہ کارروائی آئین کے خلاف ہے۔
کس طرح جھوٹ بولا گیا اور سپیکر نے یہ کہا کہ آج کی کارروائی میں نہ کوئی الیکشن ہوگا ، رات 12 بجنے کا انتظار کیا گیا ہے ۔