قادیانی سازشوں کیخلاف اے پی سی کا جماعت اسلامی اعلان

چنیوٹ(نمائندہ امت)قادیانیوں کی آئین اور قانون کی خلاف ورزیاں ملکی مفاد میں نہیں ۔محب وطن پاکستانیوں کو کسی صورت آئین و قانون کی بالا دستی کو چیلنج کیا جانا برداشت نہیں۔ریاست کی رٹ کو ہرصورت قائم کیا جانا چاہیے۔حکومت قادیانیوں کی ناپاک سازشوں پر کڑی نظر رکھے۔جماعت اسلامی کے تحت اتوار کو دفتر جماعت اسلامی چنیوٹ میں آل پارٹنر کانفرنس ہوگی،جس میں تمام سیاسی،مذہبی رہنماؤں وکلا اور تاجرشرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کےضلعی امیر چوہدری محمد اسلام خان نے میڈیا سے گفتگو کے دورآن کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے کاروائی کی جائے۔دریں اثنا مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم اعلی مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ تحریف قرآن کیس میں گرفتار مبارک احمد قادیانی کے معاملے کو سنجیدہ لیا جائے۔

چناب نگر کے جن تعلیمی اداروں میں قادیانی تحریف شدہ قرآن و حدیث نشر کیا اور پڑھایا جارہا ہے۔حکومت اس کو ضبط کرے۔قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کے اندر ریاست کا ماحول ختم کریں۔انہوں نے خطرہ ظاہر کہا ہے کہ مبارک احمد کے کیس کو کمزور کروا کر اس کو رہا کروانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔