’’کراچی میں پارہ 5 ڈگری تک گر سکتا ہے‘‘

کراچی: شہر میں یخ بستہ شمال مشرقی (بلوچستان) کی ہوائیں چل پڑی ہیں جس کے نتیجے میں کراچی میں پارہ 5 ڈگری جبکہ دیہی سندھ میں کم سے کم 3 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آج صبح کے وقت دھند کے سبب حد نگاہ متاثر رہی، دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکرایک کلو میٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 22 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے جبکہ آج ہواکی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے۔سردی کی لہر 17 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔