مسلم لیگی اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کیلیےعدم اعتماد کا نوٹس جمع نہیں کروارہے۔فائل فوٹو
 مسلم لیگی اسمبلی ٹوٹنے سے بچانے کیلیےعدم اعتماد کا نوٹس جمع نہیں کروارہے۔فائل فوٹو

پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی کے 5 اراکین اسمبلی کون ہیں؟

لاہور:وزیراعلیٰ  پپنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی کے غیر حاضر رہنے والے 5 اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے،جن کے خلاف پارٹی نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ رات اعتماد کی ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی کے پانچ اراکین غیر حاضر رہے جن میں دوست مزاری، خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل چیمہ اور چوہدری مسعود شامل ہیں۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی مجموعی تعداد 190 ہے جبکہ گزشتہ رات ایک آزاد امیدوار بلال وڑائچ نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور ایوان میں موجود تھے جنہیں ملا کر پی ٹی آئی کے ارکین کی تعداد 191 ہو جاتی ہے ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان مسترد جمشید چیمہ نے کہا کہ ہے کہ چوہدری مسعود کے خلاف پہلے ہی ریفرنس بھیجا جا چکاہے جبکہ غیر حاضر رہنے والے مزید چار اراکین کونااہل قرار دینے کیلئے ریفرنس بھیجا جائے گا۔