مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، فائل فوٹو
مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتے ہی خیبرپختوااسمبلی توڑ دیں گے،بیرسٹرسیف

پشاور(امت نیوز) پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتے ہی ہم بھی اسمبلی توڑ دیں گے ۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد سیف نے اعلان کردیا

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نےکہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ابھی گورنر کو ارسال نہیں کی گئی، وزیراعلیٰ محمود خان دو دن بعد سمری گورنر کو بھیجیں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی توڑنے کا اعلامیہ جاری ہونے کا انتظار ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم بھی اسمبلی توڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط کرکے سمری گورنر بلیغ الرحمان کو ارسال کردی تاہم گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی ہے

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ’میں آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹنی چاہیں، پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے بارے خبروں کی اطلاع ملی، یہ عوام اور ملک دونوں کے ساتھ زیادتی ہوگی،  ہمیں ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے صبر و تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، یہ انا پرستی کسی طور بھی عوامی مفاد میں نہیں ہے