لاہور(امت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔تاہم سمری سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد اس کے متعلق سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں
تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جو عکس جاری کیا گیا تھا اس پر مونو گرام موجود نہیں تھا اور اس پر جو تاریخ درج تھی اس پر اوور رائٹنگ بھی موجود تھی
اووررائٹنگ کی وجہ سے بعض حلقوں نے یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا تھا کہ کی یہ ایڈوائس آج کی لکھی ہوئی نہیں ۔اس کی تاریخ تبدیل کرکے آج کی کردی گئی ہے
تاہم چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹےمونس الہیٰ کے شیئرکیے گئے عکس میں پنجاب اسمبلی کا مونوگرام موجود ہے اور اس میں تاریخ پر اوور رائٹنگ بھی نہیں
اپنی ٹوئٹ میں مونس الہیٰ نے کہا کہ وعدہ پورا کردیا، امید ہے عمران خان کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دیکھیں گے۔