اسلام آباد(امت نیوز)راولپنڈی میں اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ملازم کے جواں سال بیٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
پولیس کے مطابق 25سالہ نوجوان کو نیو ٹاؤن کے علاقے میں اسٹیڈیم روڈ پر مبارک ہوٹل کے قریب ٹارگٹ کرکے گولی ماری گئی
مقتول کی گزشتہ برس شادی ہوئی تھی اور وہ بلال کمرشل مارکیٹ میں جم چلاتا تھا۔
نیو ٹاؤن کے علاقے میں چھینا جھپٹی ، منشیات فروشی اور کار چوری کی وارداتیں عام ہیں