سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا(فائل فوٹو)
 سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا(فائل فوٹو)

متحدہ دباؤ کارگر،کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےکا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ کا دباؤ کام کر گیا،سندھ حکومت نے کراچی اور حیدر آْباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا،رات گئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ان کے تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی،حیدر آباد اور دادو کے سوا 15 جنوری کو سندھ کے تمام اضلاع میں انتخابات ہوں گے ،دادو میں سیلابی پانی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں۔جب کہ کراچی ،حیدر آباد میں الیکشن ملتوی کرانے کے حوالے سے بتانے سے انہوں نے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح 11 بجے سندھ کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں اس معاملے پر مزید بات ہوگی جس کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رات گئے پی پی چیئرمین بلاول کی کراچی آمد کے بعد سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔