کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کارکن احتجاج کے لیے تیار رہیں، میں صبح دس بجے میڈیاپرآ کر لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
رات گئے جاری کردہ ہنگامی ویڈیو بیان کے ذریعے اپنے رد عمل میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرنے اور کرانے والے عناصر کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہم عوامی ردعمل کے ذریعے اپنا حق حاصل کرنے کی خاطر تمان آپشنز پر غور کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر ہمیشہ سندھ اور کراچی کے حقوق پر شب خون مارا ہے۔الیکشن کا التواء بھی عوامی حقوق پر ایک شب خون ہے اور چھرا گھونپا گیا ہے ، اس بار ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔کارکن حوصلے اور عزم جوان رکھیں اور تازہ دم رہیں ۔ ہم انشاءاللہ احتجاج بھی کریں گے الیکشن کمیشن بھی جائیں گے اور عدالت بھی۔ اس حوالے سے میں اعلان صبح 10بجے میڈیا کے سامنے کروں گا۔