پرویز الٰہی تحریک عدم اعتماد سے اسمبلی بچانا چاہتےتھے۔ رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اسمبلی بچانا چاہتے تھے مگر ہم نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ہم سے کہا تھا کہ آپ لوگ تحریک عدم اعتماد لائیں تاکہ اسمبلی نہ ٹوٹے معاملہ طول پکڑ جائے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی توڑنے کے عمل کو غیر آئینی اور غیر جمہوری تصور کرتے ہیں۔ اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ آئے گا پھر اس کے بعد الیکشن ہوں گے تو پتہ چلے گا کہ تحریک انصاف والوں کی اصل شہرت کہاں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ نون پنجاب کے الیکشن میں اکثریت لے کر دکھائے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ سے پہلے تحریک انصاف کے بارہ تیرہ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔ ان میں سے 7 ارکان ان کے پاس واپس چلے گئے۔اگر ہم نے پیسے دئیے ہوتے تو ان کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کبھی درست بات نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی نہ توڑنے کے لئے کوئی عذر پیش نہیں کیا۔گورنر کے ذریعے ایڈوائس بھیجنے کا حق استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ تین سے چھ ماہ کے اندر پی ڈی ایم کی حکومت ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری لے آئے گی۔