پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں نگران وزیر اعلی کون بنے گا اس حوالے سے فیصلہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کریں گے۔ تاہم نگراں وزیر اعلی کے تقرر تک پرویز الہی بطور وزیراعلی پنجاب خدمات انجام دیں گے۔جبکہ نئے الیکشن کے انعقاد تک اسپیکر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے حوالے سے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر پرویزالٰہی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگراں سیٹ اپ کے لیے تین نام تجویز کرنے کے سلسلے میں خط لکھیں گے اور خود بھی تین نام تجویز کریں گے۔ اگر یہ دونوں کسی ایک نام پر متفق ہو جاتے ہیں تو وہ شخص بطور نگران وزیر اعلی نئی حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔
اگر قائد حزب اقتدار اور قائد حزب اختلاف ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو حتمی فیصلہ عدلیہ کا ہوگا اور عدالت کا نامزد کردہ شخص ہی نگراں وزیراعظم بنے گا۔واضح رہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پابند ہے۔تاہم یہ کام 22 سے 45 دن کے اندر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔