لاہور:پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے،
ہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،جس پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے اعتراض کو بحال رکھا اور درخواست مسترد کر دی۔
مقامی وکیل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی ، جس پر ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔
درخواست پر عائد اعتراض کی سماعت جسٹس شاہ کریم نے کی اور ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو بحال رکھا جس کے بعد درخواست مسترد کر دی گئی ۔
درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری پرویز الٰہی اور اور عمران خان کو فریقی بنایا گیا تھا۔