آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو
آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو

سندھ گھوسٹ اسکولزکے نام سے مشہور ہے ۔ چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے ،صوبہ سندھ گھوسٹ اسکولزکے نام سے مشہور ہے ۔

سپریم کورٹ میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فرنزاک آڈٹ سے متعلق سندھ ہاٸی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عاٸشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ 2 ارب 30کروڑ کا بجٹ آپ کو ملا ہے، سندھ ہاٸی کورٹ کا حکم ہے کہ آڈٹ کرایا جائے، عدالتی حکم کے باوجود آپ نے آڈٹ نہیں کرایا۔

وکیل نے کہا کہ ہمیں آڈٹ کرانے میں کوٸی اعتراض نہیں ،اعتراض ایڈیشنل رجسٹرار کو سپرواٸزر لگانا اور فوری آڈٹ کا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی کمزوری ہے کہ تعلیم پر کوٸی توجہ نہیں دیتا، آپ کا صوبہ گھوسٹ اسکولزکے نام سے مشہور ہے،آپ کے ادارہ کا آڈٹ کون کرتا ہے؟۔

وکیل نے کہا کہ ہمارا آڈٹ اے جی پی آر کرتا ہے، عدالت حکم دے تو پچھلے 20سالوں کا آڈٹ پیش کر ینگے۔

سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔