اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو
اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہوجائے گی,ذرائع

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد اسمبلی آج رات تحلیل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وصول ہونے پر کہا تھا کہ تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے 2 دن میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے اور سمری منظور ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔