فوادچوہدری نےمتحدہ دھڑوں کے اتحاد کو برائلر ایم کیوایم قراردیدیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایم کیوایم کےدھڑوں کے اتحاد کو ، نئی برائلر ایم کیو ایم کا نام دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب سے درخواست کی کہ وہ مزید انتظار نہ کریں اسمبلی تحلیل کا پروانہ جاری کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے، نئی برائلر ایم کیو ایم کی درخواست عدالت نے مسترد کی ہے ، جمہوریت کی بنیاد ووٹ پر ہوتی ہے الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو پر جمہوریت کا کوئی تصور رہ نہیں جاتا۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے احتجاج کی کال برقرار ہے یہ احتجاج ملک گیر بھی ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن سےبچنےکی کوشش کررہی ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کاسامنا کرنے سے ڈر رہی ہیں، سپریم کورٹ یقینی بنائے کہ الیکشن شیڈول کےمطابق ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے باقاعدہ رابطہ کیا جارہا ہے، گورنر  پنجاب 48 گھنٹے کا انتظار  نہ کریں، فوری اسمبلیاں توڑیں تاکہ فوری نگران سیٹ اپ کا عمل شروع ہو سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا جا رہا ہے،  امید ہے نگران  وزیراعلیٰ کیلئے ایسا نام سامنے آئے گا جو غیر جانبدار الیکشن کراسکےگا، ہم اپنے نام وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو دیں گے اور پھر وہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے ارکان موسم کی خرابی کے باعث زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کیلئے نہیں آئے،  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ وفاقی حکومت الیکشن سے کتنی دیر بھاگے گی،  وفاقی حکومت سےکہتا ہوں ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک تیار کریں۔ کہ نوازشریف واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں ۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ملک میں واپس آئیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پتا چلا ہے کہ ن لیگ والے لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دے رہے