کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی ۔ کمشنر کراچی کے دفتر میں کام کرنے والے افسران کو آج ہفتہ اور کل اتوار کو دفاتر میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے ،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے باعثِ کمشنر آفس ہفتہ 14 جنوری اور اتوار 15 جنوری کو کھلا رہےگا ،
اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔