ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر اہم بریفنگ
بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے۔
ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر اہم بریفنگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر اہم بریفنگ دی گئی ہے، جس میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے شرکت کی۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس بریفنگ میں ایران پر ممکنہ حملوں کے مختلف منصوبوں اور دستیاب فوجی آپشنز سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا۔
رپورٹ میں اس معاملے سے باخبر افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے بعض اہم ارکان نے بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔ یہ پیش رفت امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل سامنے آئی ہے، تاہم ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔