پشاور(اُمت نیوز)پشاور میں سربند تھانے پر دہشتگردوں نے فائرنگ اور دستم بم سے حملہ کیا ہے ۔ حملے کے نتیجے میںDSPسمیت3 اہلکار شہیدہوگئے ہیں
حملہپشاورکے علاقہ بڈبیر کے تھانہ سربند پر ہوا۔دہشتگرد حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں DSP بڈھ بیر سردار حسین سمیت 3 اہلکار شہید اور 2اہلکار زخمی ہوئے
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بڈبیرمیں سربند تھانے پر اچانک حملہ کیا،دہشتگرد وں نے حملے میں اسنائپر گن اور دستی بم کا استعمال کیا ہے۔
SSP پشاور کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ابھی بھی جاری ، مزید نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے، بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچ چکی ہیں