کراچی،چوری کی انوکھی واردت ،چور ڈائپر چرا کر بھاگ گئے

واردات سنٹرل کے فیڈ ل بی ایریا بلاک 9دہشتگرد کے علاقے میں پیش آیا۔چور ڈائپر کا بورا منا ڈائپر شاپ سے اٹھا کر فرار جاتا ہے

               
January 14, 2023 · قومی

کراچی (اُمت نیوز) کراچی سنٹرل کے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر کے علاقے میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی ہے ۔ چور بچوں کے ڈائپرچرا کربھاگنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واردات سنٹرل کے فیڈ ل بی ایریا بلاک 9دہشتگرد کے علاقے میںپیش آیا۔چور ڈائپر کا بورا منا ڈائپر شاپ سے اٹھا کر فرار جاتا ہے۔
پولیس کے پوچھنے پر دکاندارنے بتایا کہ کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم ڈائپر شاپ پر گاہک بن کر آیا اور دکان کے باہر کھڑے ہو کر واردات کا موقع ملنے کا انتظار کرتا رہا۔
جیسے ہی دکاندار دوسرے گاہک کو سامان دینے  لگتا ہے تو موٹر سائیکل سوار دکان کے باہر رکھا ہوا ڈائپر کا بورا اٹھا کر بھاگ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔