امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ

(واشنگٹن(اُمت نیوز) امریکی وزیر دفاع کا پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر امریکی وزیر دفاع نے مبارکباد بھی دی۔