کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کے زیر صدارت ہواہے۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید سمیت آئی جی سندھ اور دیگر حکام نے شرکت کی جہاں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پولیس حکام نے اجلاس میں بتایا کہ صوبے میں امن و امان کے مسائل ہیں، انتظامات کرنے کو تیار ہیں لیکن سکیورٹی رسک موجود ہیں اور کالعدم تنظیموں سے تھریٹ ہیں
کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں 63 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں، تمام نفری کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے شہروں کے امن و امان کا خدشہ ہے