(فائل فوٹو)عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ
عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ(فائل فوٹو)

حیدرآباد کا میئر ہمارا ہوگا،بلاول۔متحدہ سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کی اپیل

کراچی(امت نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینےکی درخواست کردی

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے ساتھ رابطے میں اور ہم چاہتے ہیں پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے اپنے ووٹرز نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ایم کیو ایم کوئی غیر سیاسی فیصلہ کرے گی، وہ بہت پرانی جماعت ہے حیدرآباد اور کراچی کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی خود عرصےسے بلدیاتی انتخابات کی منتظر تھی ۔ بلدیاتی نظام ہوتا تو سیلاب زدگان کی بہتر مدد کی جاسکتی تھی۔

انتخابات کی مخالفت سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اتحادیوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی ، کوشش ہے اتحادیوں کےتحفظات دور ہوں ۔

بلاول بھٹؤ نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہمارے بھی اعتراضات تھے، لیکن پیپلزپارٹی کے اعتراضات نہیں مانے گئے

پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں خود کراچی میں موجود ہوں اور لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ شہر کی ترقی کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حیدرآباد میں میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا جبکہ کراچی میں پی ڈی ایم کا میئر ہوگا۔