ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو
ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو

عمران خان نے شہبازشریف کو عدم اعتماد کے امتحان سے گزارنے کافیصلہ کرلیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کو عدم اعتماد کے امتحان سےگزارنے کافیصلہ کرلیا،کہا کہ شہباز شریف نے ہمیں پنجاب میں ٹیسٹ کیا، اب ہم انہیں وفاق میں ٹیسٹ کریں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویومیں عمران خان نے کہا کہ صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں ۔شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ ۔شہبازشریف کو انتی ٹینشن دوں گا کہ انہیں نیند کی گولی کھانا پڑے گی

کے پی اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی سے منسلک ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتہ میں خیبرپختونخوا سمبلی تحلیل کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ لینے کا منصوبہ ہم نے بنایا ہوا تھا،ہمارا ارادہ سب سے پہلے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد منظور کروانا تھا،ہم نے کسی کو نہیں بتایا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے جارہےہیں،10 بجے ہمیں پتا چلا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں،اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں کسی پارٹی کو ووٹ پڑا،جھنگ، بھکر اور میانوالی میں پی ٹی آئی نے دھڑوں کی سیاست ختم کردی،دھڑے ہمیشہ اسٹیبلمشنٹ کیساتھ جاتے ہیں،پی ڈی ایم کو اندازہ نہیں تھا کہ وقت بدل گیا ہے،وقت گزرنے کیساتھ گیلری میں بیٹھے لوگوں کی شکلیں بدلنا شروع ہوگئی تھیں۔