کراچی(امت نیوز)سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ میں سچل رینجرز اور ملیر کے 12 تھانوں کی پولیس نے شرکت کی۔فلیگ مارچ میں سندھ رینجرز، ملیر پولیس کی موبائلیں اور موٹر سائیکلیں شریک تھیں
فلیگ مارچ کے شرکاء شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے گھگڑ پھاٹک پہنچے۔سکھن، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشنِ حدید اور ملیر کے بیشتر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا
شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ قائدآباد میں اختتام پذیر ہوا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایاکہ فلیگ مارچ کا مقصد الیکشن کے موقع پر شہریوں کو سیکورٹی اور تحفظ کا احساس دلانا ہے
ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جا رہی ہے۔
ضلع ملیر کے 505 پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی 4000 سے زائد نفری تعینات کی جا رہی ہے