کراچی:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پولینگ کا عمل تاخیر کا شکار رہا۔ 12 بجے کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہوا۔اس لیے پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھایا جائے۔
انہوں نے پاکستان تھریک انصاف کے رہنمائوں فردوس شمیم نقوی،بلال غفار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی وسطی سے بہت سی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ لیاقت آباد میں ماسک پہنے 70,80 افراد پولنگ اسٹیشن میں آگئے ہیں۔پولیس لوگوں کو کہتی ہے شناختی کارڈ دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔
علی زیدی نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے پرانے ہوگئے ہیں۔ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے پولنگ کے عمل کے اوقات بڑھائے جائیں۔پولنگ کا عمل الیکشن کمیشن کی لاپرواہی کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کل رات پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں تبدیل کردی گئیں۔ الیکشن کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے،کم از کم 2 گھنٹے پولنگ کے اوقات بڑھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معلوم ہی نہیں تھا صبح پولنگ اسٹیشنز میں کیا ہوتا رہا۔
پولنگ کے اوقات 5 بجے سے 7 بجے کیا جائے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ لارینس اسکول میں لڑکیوں کا پولنگ بوتھ تاخیر سے کھولا گیا۔ پارسی پلے گراونڈ میں ایک ہال میں 6 پولنگ بوتھ بنائے ہوئے ہیں۔مرد اور خواتین کے بوتھ میں کوئی پارٹیشن نہیں۔اگر پارٹیشن نہیں تو خواتین پولنگ عملہ کیوں رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ کے ڈبے دھوپ میں رکھے گئے ہیں تاکہ ڈبوں کی سیلیں کھولی جاسکیں۔ جو کہتے تھے شاہراہ فیصل بند کریں گے وہ اب کچھ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل سست ہے لوگ جمہوریت کو تقویت دیں۔ہمیں یقین ہے جتنا ووٹ پڑے گا پی ٹی آئی کو پڑے گا۔
اس موقع پر تھریک انصاف کراچی کے صرربلال غفار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے جس میں ترجیح عملے کی کارکردگی اہمیت کا حامل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی یوسیز میں پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوا،آر او کہتے ہیں چئیرمن کو کہ اپ خود پولنگ کروالیں۔لیاری میں پیپلز پارٹی کے جیالے جعلی کارڈ لیکر پریزائڈنگ افسر بنے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوکراچی یوسی 12,7 میں پونے12 بجے تک سامان نہیں پہنچا تھا۔کراچی کے لوگ دیر سے اٹھتے ہیں لیکن یقین ہے اب کراچی کے لوگ نکلیں گے پی ٹی آئی کو کامیاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں الیکشن کمیشن تاخیر سے پولنگ شروع کرے اور 5 بجے ختم کردی جائے۔ہمارا مطالبہ ہے 2 گھنٹے پولنگ کا دورانیہ بڑھا جائے۔
علی زیدی نے کہا کہ ہم نے 2008 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،اس وقت ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے صرف ہم نے نہیں بلکہ ساری جماعتوں نے کیا تھا مگر نواز شریف پلٹی کھاگئے تھے
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بائیکاٹ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے کیا۔معید انور کو رات بھر پولنگ ایجنٹ نہیں مل رہے تھے۔ہم نے انہیں نفیس ہونے کا موقع دیا کہ یہ نفاست دکھادیں۔
انہوں نے کہا کہ مجبور اور منافق قومی موومنٹ نہ کل سچ بول رہے تھے نہ آج بول رہے ہیں۔ کراچی میں ہمارا مقابلہ صرف دھاندلی سے ہے۔