“پی ٹی آئی جیت گئی “عمران اسماعیل نے گھنٹوں پہلے نتائج کا اعلان کردیا

۔ہمارے میئر کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔میں اللہ اور کراچی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ کراچی کو جدید شہر میں تبدیل کریں گے۔ سابق گورنر کا ٹویٹ

               
January 15, 2023 · قومی
پی ٹی آئی جیت گئی

فائل فوٹو

کراچی (امت نیوز )تحریک انصاف ک رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے گھنٹوں پہلے  کراچی کے بلدیاتی انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں عمران اسماعیل  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی۔ہمارے میئر کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔میں اللہ اور کراچی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں ۔اب انشاءاللہ ہم کراچی کو جدید شہر میں تبدیل کریں گے۔