کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنارس میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ کھوکھرا پار کے علاقے میں جھگڑے کے دوران تیز دھارآلہ کے وارسے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن بنارس رحمان اسپتال کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی، اس دوران 10 سالہ ساحل ولد ریاض قمر گولی کی ز د میں آکر زخمی ہوگیا جسے فوری اسپتال لے جایاگیا ،جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مختیار پنہور نے بتایا کہ شادی کی تقریب سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہورہی تھی ،جس مقام پر بچےکو گولی لگی وہ مقام دونوں کی تھانے کی درمیان میں آتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مقتول کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو جانتے ہےاور تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائینگے ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، پولیس کے مطابق مقتول بنارس کا پی رہائشی تھا ، تاہم پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ۔علاوہ ازیں کھوکھراپار کے علاقے ملیر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے 24سالہ وقاص حسن زخمی ہوگیا جیسے جناح اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے۔