کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں بھتہ نہ دینے پر مبینہ طور پرلیاری گینگ کے کارندے بلڈر کے پروجیکٹ پر امریکی ساختہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
نیپیئرکے علاقےلی مارکیٹ میں نعمت کدہ ہوٹل کے قریب ایمان سٹی پروجیکٹ کے دفتر کےپاس دستی بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈکو طلب کرلیا
بی ڈی ایس کی ٹیم کے مطابق بم اندر سے بالکل خالی تھا صرف ظاہری ساخت ٹھیک تھی، بم پھینکنے والوں کا تا حال معلوم نہیں ہوسکا ہے پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 2 نامعلوم لڑکے عزیز نامی بلڈر کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے بتایا کہ عزیز نامی بلڈر سے معلومات کیں تو انہوں نے بتایا کہ دوپہر کو لیاری گینگ وار کا بھتہ خور بھتہ طلب کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ شاید یہ اس کے ساتھیوں نے کیا ہو۔
معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں, برآمدہ دستی بم امریکن ساختہ ہے, اور بم ناکارہ ہے اس کی کوئی پن وغیرہ نہیں ہے, اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے, پولیس کا دعوی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا