مشہورمصور ریاض رفیع کے گھر میں سوا کروڑ کی ڈکیتی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان بین الاقوامی مصور کے گھر کا تالا توڑ کر سوا کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے

ڈی ایچ اے فیز فائیو کے اپارٹمنٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں ملزمان نے بین الاقوامی مصور ریاض رفیع کے گھر کا صفایا کر دیا ۔

مصور ریاض رفیع نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مجموعی طور پر کرنسی سمیت سوا کروڑ سے زائد مالیت کی چوری ہوئی۔

ریاض رفیع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 83 لاکھ سے زائد کا 45 تولہ سونا ، 17 لاکھ روپے مالیت کے ڈالر اور 7 لاکھ روپے پاکستانی مالیت کے پاونڈ لوٹے۔

انھوں نے کہا کہ ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش ،چیک بک اے ٹی ایم کارڈ بھی لوٹ کر لے گئے جبکہ نقب زنی کے دوران لاکھوں مالیت کی چار قیمتی گھڑیاں بھی چوری ہوئیں

مصور ریاض رفیع نے بتایا کہ میں بین الاقوامی آرٹسٹ ہوں،گھر پر بیوی اور والدہ کا زیور رکھا ہوا تھا، بیش قیمت گھڑیاں تھی۔