کراچی(امت نیوز)پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف بیلٹ باکس کی سیل توڑنے کےالزام میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا
مقدمہ پریزائڈنگ افسر آصف علی کوریجو کی مدعیت میں درج کرایا گیا
الیکشن کمیشن نے بھ ییو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس غیرقانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا
فردوس شمیم نقوی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
صبح سے کوئی بھی عاملہ موجود نہیں پولنگ سٹیشن میں ۔ ایک کمرے میں 5 باکس رکھے ہوئے ہیں۔ کوئی خاتون عملہ موجود نہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے۔ پریذائیڈنگ آفیسر کی کوئی ٹریننگ نہیں۔تمام باکس کی سیل کھلی ہے۔الیکشن کمیشن والو شرم سے ڈوپ مارنے کا مقام ہے۔ یہ کام امیدوار کا نہیں ہے۔ pic.twitter.com/hG6XWyHDtA
— Firdous Shamim Naqvi (@Fsnaqvi) January 15, 2023
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پولنگ اسٹیشن میں صبح سے کوئی بھی عملہ موجود نہیں، ایک کمرے میں 5 باکس رکھے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی خاتون عملہ موجود نہیں
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پریزائیڈنگ افسر کی کوئی تربیت نہیں، تمام باکس کی سیل کُھلی ہے