کراچی (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی اور حیدر آباد میںہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی کو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرطرف دھاندلی ہونے کے باوجود پی ٹی آئی 70سیٹیں جیت چکی ہے۔اب پولیٹیکل انجینئرنگ کمرے بند کر کے جاری ہے
علی زیدی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی چودھویں جماعت ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ ہم اتحاد کسی سے نہیں کریںگے، برتری نےہ ملنے پر جماعت اسلامی کی حمایت کریں گے۔
نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد پہلے جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے ،پی ٹی آئی کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جبکہ ضلع حیدرآباد 149 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی 93 یوسیز پر کامیاب پی ٹی آئی38 یوسیز پر کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔