کراچی(امت نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے پسو میں گاڑی کی تلاشی کے دوران 1500کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے کے علاقے پسوا اورگنز سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیا اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔جنرل ایریا پسو کے قریب ایک مشکوک گاڑی کورکنے کا اشارہ کرنے پرملزمان نے گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑی کاپیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کرفرارہوگئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر1500 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں تقریبا 95.55 ملین ڈالر لگ بھگ ہے۔واضح ہرے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔