سوات (بیورورپورٹ)سوات میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورشدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرکراچی سمیت سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے درج تھے
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمیدالحق، نائب امیر اختر علی خانجی، مینگورہ شہر کے امیر مجاہد فاروق ایڈووکیٹ، ضلع سوات یوتھ صدر حافظ محمد یحییٰ اور دیگر مقررین نے کہا کہ سندھ میں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی سیاست کی نذر ہوچکی ہے،ہم کسی بھی صورت جماعت اسلامی کی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے
انہوں نے کہاکہ کراچی میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جو دھاندلی کی گئی ہے وہ سیاسی دہشت گردی ہے،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،،پیپلز پارٹی کی چوری شدہ مینڈیٹ کو کبھی قبول نہیں کریں گے،الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی مینڈیٹ کو منظور کرے اگر جماعت اکے مینڈیٹ منظوراور تسلیم نہیں کیا گیا تو پورے کوملک کو بلاک کردیں گے۔