عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

استعفے شہبازشریف کو بچانے کیلئے منظور کئےگئے، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ استعفے قبول کرنے ہیں تو 125 استعفے پڑے ہیں تمام قبول کریں، یہ سلیکشن بدنیتی پر مبنی ہوگی
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شہباز شریف کو بچانے کیلئے یہ حرکت کی گئی، موجودہ اپوزیشن لیڈر ان کے ہاتھ کی گھڑی ہیں، ہم نےفیصلہ کیا اسپیکر کو درخواست دے کر اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کرائیں گے، لیڈرآف اپوزیشن ہمارا بنتا ہے تو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی وہی ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو اپنے استعفوں سے متعلق خط لکھا اور ملاقات کیلئے کہا لیکن ہمیں تحریری جواب دیا گیا کہ ایسا نہیں ہوتا،ایک ایک ممبر کو بلاکر تسلی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، 35استعفوں کی منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے، عدالت نے بھی ایک طریقہ کار کا تعین کیا تھا، اسپیکر نے بھی کہا کہ وہ عدالتی طریقہ کار کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفوں پر اعتراض لگایا گیاتھا کہ ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں، الیکشن کمیشن کا غیرجانبدارانہ معیار بتدریج کم ہو رہا ہے، استعفے قبول کرنے ہیں تو سب قبول کریں سلیکشن بدنیتی ہے۔