اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں،2 خواتین سمیت 28 منشیات فروش گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے 9 جنوری تا15 جنوری تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 39 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 38.020 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1150.015 کلوگرام منشیات، 13.32 کلوگرام مشکوک مواد، 400 کلوگرام چھالیہ اور 38 کلوگرام رتن پان مصالحہ برآمد کر کے 2 عورتوں اور 2 افغان باشندوں سمیت 28 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 9 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 9.317 کلوگرام ہیروئن، 975.995 کلوگرام چرس، 0.530 کلوگرام کیٹامائن، 10 عدد ایکسٹیسی گولیاں اور 8000 عدد روچی ٹو گولیاں شامل ہیں۔

بلوچستان میں 3کاروائیوں میں 835.99کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی، 2 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔ برآمدہ منشیات میں 700کلوچرس 115.5کلو آئس،20کلو افیون اور 0.490کلو ہیروئن شامل ہے، پنجاب میں 6کاروائیوں کے دوران 38.675کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، برآمدہ منشیات میں 0.295کلو گرام ہیروئن، 37.5کلو گرام چرس 0.300کلو گرام آئس،0.530کلو کیٹامائن اور 0.050ماریجوانا شامل ہیں۔

خیبر پختون میں11کاروائیوں کے دوران 115.444کلو منشیات برآمد کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 5.624کلو ہیروئن اور109.82کلو چرس شامل ہیں۔ سندھ میں7کاروائیوں میں 117.344کلوگرام منشیات، 13.32کلو مشکوک مواد،400کلو چھالیا اور38 کلو رتن پان مصالحہ بر آمد کرکے 5 ملزمان کو بھی گرفتارکیاجبکہ 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 2.080 کلو ہیروئن،114کلو چرس اور 1.264 کلوگرام آئس شامل ہے۔

راولپنڈی میں12کاروائیوں کے دوران43.562کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت12ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔