پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائےگی،عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں،حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلیے حکومت سے مشاورت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا جیسی صورتحال بچنے کا حل شفاف انتخابات ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ کہ اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں۔ میری پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی۔ یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعلی بن جائیں یا وزارت اعلیٰ  نہ چھوڑیں مگرانہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی۔ ہمیں وفاداری واپس دینا تھی، وہ اس طرح ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں اور ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نئی فوجی قیادت کیساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں،حکومت نیلامی کے ذریعے آئی، الیکشن سے نہیں،شہباز حکومت ہارس ٹریڈنگ سے آئی ہے ، حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ہم دلدل میں ڈوبتے جا رہے ہیں سری لنکا جیسی صورتحال بچنے کا حل شفاف انتخابات ہیں ۔