پاکستانی سکیورٹی فورسز پرحملہ قابل مذمت ہے ،ایرانی سفارتخانہ

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستانی سکیورٹی فورسز پر ایرانی سرحد سے پنجگور کے علاقے میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حملے میں جوانوں کی شہادت پردکھ ہے۔
دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی طور پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔دہشتگردی کے واقعات سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگرد حملوں کی کارروائی سے 4 اہلکار شہیدہو گئے تھے ،دہشتگردوں نے حملے کیلئے ایرانی سرزمین استعمال کی تھیں