اسلام آباد: الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا یا نہیں، 20 دسمبر کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
عمران خان نے ضمنی انتخابات میں این اے 22مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31پشاور سے کامیابی حاصل کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ، این اے 239کورنگی اور این اے 45کرم سے کامیابی حاصل کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر نوٹس لیا تھا اور نوٹیفکیشن پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوسری جانب عمران خان کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست پر بھی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔