قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمںٹ ہاؤس میں ہوگا، فائل فوٹو
قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے پارلیمںٹ ہاؤس میں ہوگا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی ارکان کی آمد کا امکان،اسپیکرنے اجلاس ہی ملتو ی کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکام جاری کر دیے،اسپیکرنے پی ٹی آئی ارکان کے اجلاس میں آنے کے امکان پر قومی اسمبلی اجلاس ایک ہفتے تک ملتوی کردیا۔

اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل کے بجائے جمعہ 27 جنوری تک ملتوی کردیا،اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کے بعد جلد اارکان قومی اسمبلی کو اجلاس بارے آگاہ کردیاجائے گا۔

پی ٹی آئی کے باقی بچ جانے والے ارکان کی اجلاس میں شرکت کیلیے ٹکٹس بک ہو گئے،ارکان کیلیے ٹکٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ٹکٹس برانچ نے بک کرائیں ،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی جمعہ یا ہفتے کو طلب ہونے کا قویٰ امکان ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر کا انتخاب، چیف وہیپ ودیگر عہدوں کا فیصلہ ہو گا۔

پی ٹی آئی جلد قائد حزب اختلاف کی باضابطہ درخواست دے گی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اسد عمر کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔