تمام مجوزہ آپریشنز اور رقوم سے متعلق منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔فائل فوٹو
تمام مجوزہ آپریشنز اور رقوم سے متعلق منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔فائل فوٹو

ورلڈ بینک نےقرض مؤخر کرنے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد:ورلڈ بینک نے پاکستان کو ملنے والے قرض مؤخر کرنے کی خبروں کی تردید کردی، پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے عالمی بینک کے فیصلے کے بارے میں خبریں بےبنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا میں ایک خبر نے پاکستانیوں کی توجہ حاصل کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے ملنے والے 1.1 ارب ڈالر کے دو مختلف قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کردی گئی ہے تاہم آج ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تردید کی گئی ہے اور وضاحتی بیان جاری کر دیا گیاہے ۔

کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کی خبر درست نہیں، تمام مجوزہ آپریشنز اور رقوم سے متعلق منظوری کی تاریخیں واضح ہیں،عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد قرض منظوری کی تاریخ دے گا۔