قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

مجلس احرار نےانسداد توہین صحابہ بل پر اعتراضات مستردکردیے

لاہور ( نمائندہ امت )مجلس احرار اسلام پاکستان نے انسداد توہین صحابہ ، و اہل بیت و امہات المومنین بل کی قومی اسمبلی سے متفقہ منظوری کے بعد اس بل کے مندرجات پر اعتراضات کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ ناموس صحابہ کا تحفظ امت کا مشترکہ فریضہ ہے اور ہم اس فریضے سے کسی طرح بھی غافل نہیں رہ سکتے
مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب حاجی امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے اس بل کی قرارداد کے محرک اور جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس فریضے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر مولانا عبداللکبر چترالی نے کہا کہ یہ بل امت مسلمہ کے مسلمہ عقائد کی ترجمانی کرتا ہے۔ اور ہم یہ ترجمانی اگلے مرحلے میں بھی جاری رکھیں گے اور سینیٹ میں ہمارے سینیٹرز مشتاق احمد اس پر اپنا فرض ادا کریں گے۔ مجلسِ احرار نے اس بل کے مکمل تحفظ کے عزم کی تجدید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس میں کسی خاص مقصد کو سامنے رکھ کر کسی بھی دباﺅ میں قسم کی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی اور ایوانوں و میدانوں میں اس کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔