میرااستعفیٰ قبول نہ کیاجائے،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا اسپیکرکوخط

کراچی (امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر جمعیت العلمائے اسلام میں جانے والے رکن قومی اسمبلی نے ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکرسے کہاہے کہ ان کا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے
پی ٹی آئی سے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں لکھا ہے کہ ان کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا
ناصر خان موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا نہیں چاہتے، پارٹی آفس کا خط سیاسی مقاصد کے لیے تھا۔
واضح رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی کچھ عرصے قبل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔