راکھی ساونت شوہر کے ساتھ عمر ادا کریں گی

ممبئی(امت نیوز)مسلمان نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عمرہ کرنے کا اعلان کیا ہے

راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر عادل فاروقی کے ساتھ سب سے پہلے عمرے کے سفر پر جائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمرہ ان کیلئے اور ان کے شوہر کیلئے بہت اہم ہے اور وہ اپنی زندگی کا سفر اللہ کی طرف سے رحمتوں کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں ایک بار رشتہ پکا ہوجائے تو کوئی نہیں توڑ سکتا، جو رشتے اللہ جوڑتے ہیں وہ کوئی انسان نہیں توڑ سکتا۔

اداکارہ نے اپنے دوست عادل فاروقی سے شادی کے وقت اسلام قبول کیا تھا اور اپنے نام کے ساتھ فاطمہ کا اضافہ کیا۔

پچھلے چند روز اداکارہ کیلئے کافی مشکل رہے جب انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تو اس پر تنازعہ پیدا ہوا، ان کے شوہر نے پہلے انکار کیا لیکن پھر سلمان خان کے کہنے پر شادی کی تصدیق کردی۔

اداکارہ کو شرلین چوپڑا کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پھر انسانی بنیادوں پر ان کو رہا کردیا گیا۔