اجلاس میں کالعدم  جماعت سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔فائل فوٹو
اجلاس میں کالعدم  جماعت سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔فائل فوٹو

امیدہے الیکشن کمیشن آزادانہ فیصلہ کرے گا،پی ٹی آئی

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کاکہناہے کہ امید ظاہر کی ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کے معاملے پر الیکشن کمیشن آزادانہ فیصلہ کرے گا

پنجاب اسمبلی لاہور میں راجا بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت نے میڈیا سے گفتگو کی۔

راجا بشارت نے میڈیا کو بتایا کہ دوران مذاکرات ن لیگ نے اپنے دو ناموں پر زور دیا اور ہم نے اپنے دو ناموں پر زور دیا۔ہم نے ن لیگی پارلیمانی کمیٹی سے کہا کہ آپ ایسے نام نہ دیں جن کے خلاف پرچے ہوں یا نیب میں کیسز ہوں۔

راجا بشاورت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جو نام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دیے ہیں، انہیں کسی بھی پیمانے پر جج کرلیں وہ بہتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران ملاقات فیصلہ کیا گیا کہ ہمارے اور اُن کے نام اب الیکشن کمیشن میں جانے ہیں، اب وہ ہی اس پر فیصلہ کرے۔

راجا بشاورت نے کہا کہ ان کے نام ہمارے ناموں سے بہتر نہ ہوئے تو ہم اگلےفورم میں جاسکتے ہیں جو عدلیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو نام دیے ہیں وہ ان کے دیے گئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں، ہم یہ توقع کرتے ہیں الیکشن کمیشن آزادنہ فیصلہ کرے گا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام دیے۔

انہوں نے کہا کہ احمد نواز سکھیرا نے ہمارے ساتھ بھی کام کیا ہے اور اُن کے ساتھ بھی جبکہ نوید اکرم چیمہ نے ن لیگ کے ساتھ بھی بطور چیف سیکریٹری کام کیا ہوا ہے۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ 90 دن کے لیے سب سے اہم ضرورت غیر جانبداری ہے