باجوڑ کے قریب سلینڈر دھمانے سے چھت گرگئی،میاں بیوی جاں بحق

حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب نوجوان زبیح اللہ اور اس کی اہلیہ کمرے میں موجود تھے

January 20, 2023 · اہم خبریں

باجوڑ(نمائندہ امت )باجوڑکے قریب گاؤں میں گھرکی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے

حادثہ گزشہ رات باجوڑ کے مین ہیڈکوارٹر خار سے چار کلومیٹر دورصدیق آباد کے گاؤں میں سلینڈر گیس پھٹنے کے باعث پیش آیا

حادثے کے وقت نوجوان زبیح اللہ اور اس کی اہلیہ کمرے میں موجود تھے

واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں میاں بیوی کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کی