انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ :الیکشن کمیشن نے ہفتے کو اجلاس بلالیا

اسلام آباد(امت نیوز)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا،مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان  اتوار کی رات تک ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن میں آئین کے آٹیکل 224 اے کے تحت فیصلہ کرے گا۔  نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا اور پھر اس کی کاپی صدر، وزیراعظم، گورنر پنجاب کو بھیجی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف نگراں وزیر اعلی کی تقرری ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی میں کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا

حکومت نے نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا جبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کیا ہے۔