فائل فوٹو
فائل فوٹو

سستا تیل:روس سے مذاکرات جاری ہیں، حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ایاز صادق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہوسکتا ہے دس دن میں چیزیں فائنل ہوں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اگر سستے تیل کا حتمی فیصلہ ہوگیا تو ہمیں کسی ملک کے مقابلے میں زیادہ نہیں مگر اچھا ڈسکاؤنٹ ملے گا۔تجارت کس کرنسی میں ہوگی، ابھی یہ طے ہونا باقی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ خام تیل سپلائی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، حتمی کچھ نہیں ہوا ، روس سے بارٹر سسٹم پر بات ہوئی ہے، روس نےاس میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی روسی بینک پاکستان میں اور پاکستانی بینک روس میں نہیں، روس کے ساتھ خام تیل کی سپلائی کے معاہدے کو مارچ سے آگے نہیں لے جانا چاہتے ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ روسی وفد کے ساتھ تعلیم، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں پر بات ہوئی، دس سے بارہ شعبوں میں روسی وفد کے ساتھ بات ہوئی ہے، روس کے ساتھ طویل میعاد معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔