برطانیہ(اُمت نیوز) برطانوی وزیراعظم کوسیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کردیا گیا ہے ۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سیٹ بیلٹ سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کیلئے کھو لی تھی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے ان پرجرمانہ عائد کردیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کیلئے رشی سونک نے چند لمحہ کیلئے سیٹ بیلٹ اتاری تھی ۔
لنکا شائر پولیس کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کاجائزہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے معافی مانگنے کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار نے ان پر جرمانہ عائد کردیا تھا