ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی ہے یا بولنگ، روہت شرما بھول گئے

رائے پور،بھارت(امت نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ  میچ کا ٹاس جیتنے کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما ’بھول گئے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے،چند لمحے سوچنے کے بعد انہیں یاد آیا تو ایمپائر کو بتایا کہ  ٹیم پہلے بولنگ کرے گی۔
کنپٹی پر ہاتھ رکھ کر سوچتے ہوئے  روہن شرما  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متعدد صارفین نے اس ’غائب الدماغی‘ کو موضوع بنایا۔
اپنی نوعیت کے منفرد واقعے کی ویڈیوز دیکھا جاسکتا ہے کہ رائے پور میں ہونے والے میچ سے قبل کیوی کپتان ٹام لیتھم اور روہت شرما سابق انڈین کرکٹر سری ناتھ کے ساتھ موجود ہیں۔


ٹاس کیا گیا تو یہ روہت شرما کے نام رہا، سری ناتھ نے انڈین کپتان سے ان کا فیصلہ پوچھا تاہم وہ جواب دینے کے بجائے خاموش ہو گئے جس پر یہ تاثر بنا کہ گویا وہ بھول گئے ہیں کہ اس صورتحال میں کیا فیصلہ کرنا تھا۔
یہ تاثر اس وقت حقیقت بن گیا جب روہت شرما نے اقرار کیا کہ بھول گئے تھے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹاس کے معاملے پر ٹیم سے بہت زیادہ تبادلہ خیال ہوا تھا اور وہ بھول گئے تھے کہ ایسے موقع پر کرنا کیا ہے اپنی گفتگو میں انڈین کپتان نے مزید کہا کہ گزشتہ میچ میں وہ پہلے بیٹنگ کر کے عمدہ بولنگ کی بدولت کامیاب ہوئے اس مرتبہ وہی ٹیم ایک نئے چیلنج کے  ساتھ میدان میں آنا چاہتی تھی۔ پچ پر نمی ہے لیکن کیوریٹر سے بات کر کے اندازہ ہوا کہ کھیل کے دوران اس سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا اس لیے ہم نے پہلے بیٹنگ یا بولنگ کے حوالے سے خاصی بات چیت کی تھی۔ آج پہلے بولنگ کر کے جیتنا چاہتے ہیں۔
رائے پورے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انڈین ٹیم نے میزبان سائیڈ کو پہلے پینتیسویں اوور میں 108 رنز پر آؤٹ کیا اور جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اکیسویں اوورز کی پہلی گیند پر 111 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔
اس سے قبل حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔