حیدرآباد ( اُمت نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن آپریشن کے بعد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن قبل شرجیل میمن کی دل کی تکلیف کے باعث طبیعت فوراً خرا ب ہو گئی تھی۔ جس پر انہیں گھر سے کراچی کے اسپتال این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے دل کی 2شریانیں بند تھی۔ جس کا ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران انہیں دو اسٹیٹنس ڈالے گئے۔
ہسپتال میں 24 گھنٹے گزارنے کے بعد شرجیل میمن کوہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے